گورنر مکہ نے عازمین حج کو سہولیتیں فراہم کرنے کیلئے انقلابی فیصلے کئے: حافظ شفیق کاشف

گورنر مکہ نے عازمین حج کو سہولیتیں فراہم کرنے کیلئے انقلابی فیصلے کئے: حافظ ...
گورنر مکہ نے عازمین حج کو سہولیتیں فراہم کرنے کیلئے انقلابی فیصلے کئے: حافظ شفیق کاشف

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل ) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ہوپ) پنجاب کے چئیرمین حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت کی طرف سے منیٰ، عرفات اور مذدلفہ میں موجودہ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی اعلیٰ حج کمیٹی نے گورنر مکہِ مکرمہ خالد الفیصل کی سربراہی میں عازمینِ حج کو سہولیات کی فراہمی کے لئے انقلابی فیصلے کئے ہیں ، گذشتہ سال دوران حج منیٰ میں ہونے والے حادثے کو سامنے رکھتے ہوئے جو انتظامات کئے جارہے ہیں ان کی تکمیل سے مستقبل میں ایسے سانحات کے واقع ہونے سے بچا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ مشاعرِ مقدسہ کی اپ گریڈیشن تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ اور دیرینہ مطالبہ تھاجس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سعودی حکومت کی طرف سے کیے گئے اعلان سے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عازمین حج کی اجتماعی تربیت اور سعودی عرب میں راہنمائی کے لئیے دنیا کی تمام معروف زبانوں سے استفادہ کیا جائے۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ حج آرگنائزرزایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) عازمین حج کی اجتماعی تربیت کااہتمام کرے گی جس میں سعودی عرب میں نقل و حرکت، آمدورفت اور مشاعرِ مقدسہ میں مناسکِ حج کی ادائیگی سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائیں گیں، ہوپ کے صوبائی چےئرمین نے کہا کہ سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور قیام و طعام سے متعلقہ دیگر سروسز کو بھی بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی اشد ضرورت تھی لہٰذا سعودی اداروں کی موجودہ پیش رفت ایک خوش آئند قدم ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -