’’وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم‘‘ کی جھلکیاں

’’وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم‘‘ کی جھلکیاں

  

لاہور(جنرل رپورٹر)’’وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم‘‘ کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے تقریب کا اہتمام تاریخی بادشاہی مسجد میں کیا گیا* وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف،صوبائی وزراء ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلی حکام سمیت بلاسود قرض حاصل کرنے والے تمام افراد زمین پر بیٹھے* وزیراعلیٰ خود بلاسود قرض حاصل کرنے والے مرد و خواتین کے پاس گئے اوران کو چیک دےئے* وزیراعلیٰ نے اس موقع پر قرض حاصل کرنیوالوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا اوران کی محنت پرانہیں شاباش دی*بادشاہی مسجد کے خطیب عبدالخبیر آزاد نے ملک کی ترقی ،خوشحالی،امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی* وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں اقبالؒ کا یہ شعر پڑھا

یقیں محکم،عمل پہیم،محبت فاتح عالم

جہادزندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں

مزید :

صفحہ اول -