پاک بھارت قومی سلامتی مثیروں کی سطح پر رابطہ ، پٹھانکوٹ حملے پر تبادلہ خیال

پاک بھارت قومی سلامتی مثیروں کی سطح پر رابطہ ، پٹھانکوٹ حملے پر تبادلہ خیال

  

 نئی دہلی(اے این این) پاکستان اور بھارت کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر بھی رابطہ،پٹھان کوٹ حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے پاکستانی ہم منصب جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے رابطہ کیا ۔ پٹھان کوٹ ائربیس پر حملے کی مذمت پرپا کستان کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔دہشتگردوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد بتائی جائے گی۔بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کی اپنی فوج کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظرپٹھان کوٹ میں آپریشن جاری ہے۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد میڈیاکومکمل معلومات فراہم کریں گے۔دہشتگردحملوں اورآپریشن میں جان دینے والوں کیلئے بھارتی وزیردفاع نے معاوضے کااعلان کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان سے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے سے متعلق معلومات کاتبادلہ کیا جس علاقے سے فون کالزکی گئی اس کاریکارڈ بھی پیش کیاگیا۔

مزید :

صفحہ اول -