برہم ہوں بجلیاں کہ ہوائیں خلاف ہوں کچھ بھی ہو اہتمام چراغاں کریں گے ہم وزیراعلیٰ کا مخالفین کیلئے شعر

برہم ہوں بجلیاں کہ ہوائیں خلاف ہوں کچھ بھی ہو اہتمام چراغاں کریں گے ہم ...

  

لاہور( جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ’’وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم‘‘ کے تحت بلاسود قرضے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر بدقسمتی اور افسوس کی بات ہے کہ ایک سیاستدان نے غریبوں کیلئے فلاحی پروگراموں اوربلاسود قرضے دے کر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے جیسے نیک کام کی مخالفت کی ہے۔ اس سیاستدان نے صرف اس نیک کام کی ہی نہیں بلکہ غریبوں کی مخالفت کی ہے ۔ یہ وہ سیاستدان ہیں جنہوں نے دور آمریت کے دوران اس ملک کے غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی قرضے معاف کرا کے ہڑپ کی۔ اس موقع کی مناسبت سے وزیراعلیٰ نے یہ شعر پڑھا

برہم ہوں بجلیاں کہ ہوائیں خلاف ہوں

کچھ بھی ہو اہتمام چراغاں کریں گے ہم

مزید :

صفحہ اول -