عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونیکے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا،علی عباس بخاری

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونیکے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا،علی عباس ...

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے صدر علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آٹھ سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں عوام کو ریلیف نہیں دیا جا رہا دھڑا دھڑا بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کرنے والے اور چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے سر دیو ں میں بھی عوام کو 8 سے 12 گھنٹے کی لو ڈ شیڈ نگ کا تحفہ دے رہے ہیں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہو ں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ اب قیمت میں 38 فیصد اضافے کے تحفے نے بھی عوام کو حیران و پریشان کر دیا ہے گیس کی قیمت بڑھا کر حکومت کو جس 30 ارب روپے کی وصولی ہونی ہے حکمران بتائیں کہ وہ 30 ارب روپے کہاں جائیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -