گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول‘ چوک یتیم خانہ کے طلبہ کا دورہ ء ایوان کارکنان

گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول‘ چوک یتیم خانہ کے طلبہ کا دورہ ء ایوان ...

  

لاہور(پ ر) گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول‘ چوک یتیم خانہ‘ ملتان روڈ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز‘ لوئر مال‘ کیمپس‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ لوہاری گیٹ‘لاہور‘پاک فاؤنڈیشن سکول سسٹم‘ گھوڑے شاہ‘ لاہور‘دی اینجلز سکول‘ کراچی پلی ڈوبن پورہ‘ کھاڑک نالہ‘لاہور‘ودیگر سکولوں نے وزٹ کیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول‘ کریم بلاک‘ علامہ اقبال ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ڈھڈیاں‘ فیروزوالہ‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ لنگیانوالہ‘ فیروزوالہ گیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد589تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -