ورچوئل یونیورسٹی میں بائیو انفارمیٹکس اینڈ کمپیوٹیشنل بائیالوجی کے حوالے سے ورکشاپ

ورچوئل یونیورسٹی میں بائیو انفارمیٹکس اینڈ کمپیوٹیشنل بائیالوجی کے حوالے ...

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے )ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ایم اے جناح کیمپس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے بائیو انفارمیٹکس کی تحقیق کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورچوئل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف بائیو انفارمیٹکس اینڈ کمپیوٹیشنل بائیالوجی کے زیراہتمام ہونے والی اس ورکشاپ میں نامور ماہرین جنیات میں شماریاتی تجزیے کے لیے استعمال ہونے والی نئی تکنیک اور عملی استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ورکشاپ میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر میجرجنرل (ر)پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔دیگر مقررین میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹر محمد نعمان آفتاب، کامسیٹس انسٹیٹوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر وسیم حیدر، ورچوئل یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد طارق پرویزاوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر محمد عثمان خان شامل تھے۔

اختتامی سیشن میں ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر نوید اے ملک نے تمام شرکاء میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -