کویت نے بھی ایران کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کر کے اپنا سفیر واپس بلا لیا

کویت نے بھی ایران کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کر کے اپنا سفیر واپس بلا لیا

  

کویت سٹی( آئی این پی )مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب کے ایک اور اتحادی ملک کویت نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات توڑتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں بڑھتے ہوئے عوامی ردعمل کے پیش نظر کویت نے بھی ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں تازہ کشیدگی سعودی حکام کی جانب سے ممتاز شیعہ عالم شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دیے جانے پر پیدا ہوئی ہے۔ایران کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تہران میں اپنے سفارتخانے پر حملے کو جواز بنا کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ادھر ترکی کی حکومت نے سعودی عرب اور ایران سے مطالبہ کیا ہے وہ سفارتی کشیدگی میں کمی لے کریں کیونکہ اس تنازعے سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگا

مزید :

صفحہ اول -