قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید کی زبان پھسل گئی،فرط جذبات میں ٹخنے کونیفا کہہ دیا، ایوان میں قہقہے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید کی زبان پھسل گئی،فرط جذبات میں ٹخنے کونیفا ...

  

اسلام آباد( آئی این پی )قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید کی زبان پھسل گئی،فرط جذبات میں ٹخنے کونیفا کہہ دیا،ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا،اراکین نے تصحیح کرائی،شلوار نیفے سے اوپر کرنے والے بھی سن لیں،شیخ رشید کو الفاظ واپس لینے پڑے۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید عبدالوسیم کی مہنگائی کے حوالے سے قرارداد میں بحث کے دوران جذبات پر قابو نہ پاسکے،اورٹخنے کو نیفاکہہ گئے۔انہوں نے کہا کہ اپنی شلوار نیفے سے اوپر کرنے والے بھی سن لیں،نیفے کا لفظ سنتے ہی اراکین کو ہنسی چھوٹ گئی،اراکین نے شیخ رشیدکو تصحیح کی کہ شیخ نیفے سے اوپر نہیں بلکہ ٹخنے سے اوپر ہوتی ہے شلوار

مزید :

صفحہ اول -