قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں پاکستان آرمی (دوسری ترمیم) بل 2015 ء اگلے اجلاس تک موخر

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں پاکستان آرمی (دوسری ترمیم) بل 2015 ء ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں پاکستان آرمی (دوسری ترمیم) بل 2015کو محرک کی درخواست پر اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین کمیٹی شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پاکستان آرمی (دوسری ترمیم) بل2015کو محرک کی درخواست پر اگلے اجلاس تک کے لئے موخرکر دیا ، اجلاس میں وزارت دفاع حکام سمیت ممبران کمیٹی دوستین ڈومکی ثریا اصغر ، شازیہ اشفاق متو اور شاہدہ اختر علی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -