طالبات اور چیمبرآف کامرس کے وفد کا ماڈل مویشی منڈی کا تدریسی دورہ

طالبات اور چیمبرآف کامرس کے وفد کا ماڈل مویشی منڈی کا تدریسی دورہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)شیخوپورہ میں ایل ڈی سی ایم ایم سی کے تعاون سے ماڈل مویشی منڈی میں نجی کالجز کی زوالوجی کی طالبات اور چیمبرآف کامرس کے وفد نے ماڈل مویشی منڈی کا تدریسی دورہ کیا جس میں انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو مویشی منڈی کی سرگرمیوں کے حوالے سے اور منڈی میں جانوروں کو دی جانے والی جدیدی سہولتوں کے متعلق آگاہ کیا اور جانوروں کو تول کرفروخت کرنے اور اکشن رنگ میں مختلف جانوروں کی نسلوں کے بارے میں بتایا گیا۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈی کیٹل مارکیٹ ڈاکٹر احتشام نے چیمبر آف کامرس اور سکولوں و کالجز کی طالبات کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین عبدالباسط، ممتاز خان مہنس ،مس شازیہ و یگر بھی موجود تھے۔ایل ڈی سی ایم ایم سی کی طرف سے ماڈل کیٹل منڈی میں فراہم کردہ جدید سہولیات سے بھی متعارف کروایا گیا مستقبل میں لگائے جانے والے ای ٹیگ سسٹم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لئے جانے والے فوائد او ر بائیو گیس کی تیاری سے متعلق بچوں کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر زوالوجی کی طالبات کا کہنا تھا کہ اس ٹو ر سے ہمارئے علم میں بہت اضافہ ہوا اور یہ ہمارے مستقبل میں بھی بہت مفید ہوگا اور ایگری بزنس اور لائیو سٹاک کے کارروبار کو سمجھا اور سراہا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -