متحدہ نے خواتین کوکابینہ میں 50فیصد نمائندگی دینے کا بل پیش کردیا ،سپیکر نے بل کمیٹی کو بھجوادیا

متحدہ نے خواتین کوکابینہ میں 50فیصد نمائندگی دینے کا بل پیش کردیا ،سپیکر نے ...

  

اسلام آباد(صباح نیوز)ایم کیو ایم نے خواتین کوکابینہ میں 50فیصد نمائندگی دینے کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔منگل کو اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا توایم کیوایم کی جانب سے خواتین کو کابینہ میں 50فیصد نمائندگی دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں کسی بھی فرد کی شمولیت اس کی صلاحیتوں کی بنیاد پرہوتی ہے جنس کی بنیاد پرنہیں، اس لئے بل کو قانون کے مطابق متعلقہ کمیٹی بھجوایا جائے جہاں غور کے بعد اسے ایوان میں پیش کیا جائے۔ اسپیکر نے وفاقی وزیر کی تجویز پر بل کمیٹی کو بھجوادیا۔بعد ازاں اسپیکر نے پیدائش، اموات اورازدواج رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی قائمہ کمیٹی نے سپرد کردیا۔

مزید :

صفحہ اول -