لیبرکورٹ نمبردومیں جج صاحب کی تعیناتی عمل میں آگئی

لیبرکورٹ نمبردومیں جج صاحب کی تعیناتی عمل میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)لیبرکورٹ نمبردومیں تین ماہ کے بعدبالآخرجج تعینات کردیاگیا،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج احمدنوازرانجھاکولیبرکورٹ نمبردوکاپریزائیڈنگ آفیسرتعینات کیاگیاہے۔واضح رہے کہ لیبرکورٹ نمبردومیں تین ماہ سے جج نہ ہونے کے باعث سینکڑوں سائلین پریشان تھے جبکہ مزدور،چھوٹے گریڈکیسرکاری اورنجی اداروں کے ملازمین باقاعدگی سے پیش ہورہے تھے لیکن انہیں عدالتی عملے سے نئی تاریخ لے کرمایوس لوٹناپڑرہاتھا،لیبرکورٹ نمبردومیں جج کی تعیناتی سے اب مقدمات کی سماعت باقاعدگی سے شروع ہوجائے گی،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج احمدنوازرانجھاکی تعیناتی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے،جو دو روزتک اپنے عہدہ کاچارج سنبھالیں گے۔


،اس سے قبل لیبرکورٹ نمبردوکے جج میاں غلام حسین کوتبدیل کرکے لیہ تعینات کردیاگیاتھا۔