قوم ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ ہے،ذاکر الرحمن صدیقی

قوم ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ ہے،ذاکر الرحمن صدیقی

  

لاہور (پ ر) ملکی مداخلت پر ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنا سعودی عرب کا حق ہے۔ دہشت گردوں کو سزا دینا‘ خوش آئند بات ہے اس پر واویلا دراصل دہشت گردوں کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔ ملک میں باغی عناصر کے خلاف کارروائی کرنا سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں سعودی حکومت کی پشت پر گھڑی ہے ۔

اگر پاکستانی حکومت نے ملک میں ہونے والی سعودی عرب کے خلاف ریلیاں اور شر انگیز تقاریر نہ روکیں تو پھر اہل حدیث عوام پورا ملک جام کر دیں گے۔

اس سلسلہ میں اہل حدیث یوتھ فورس 8 جنوری بروز جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کرے گی ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے مرکزی 106 راوی روڈ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ سخت سے سخت سزا دی جائے تا کہ شر پسند عناصر کو لگام دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں تیار ہونے والی سازش پاکستان کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -