ننکانہ میں گردوارے سے محلقہ زمین پر قبضہ کی کوشش افسوسناک ہے ،اسلم سہوترا

ننکانہ میں گردوارے سے محلقہ زمین پر قبضہ کی کوشش افسوسناک ہے ،اسلم سہوترا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)مسیحاملت پارٹی کے سر براہ اسلم پر و یز سہوترا نے کہا ہے کے ننکانہ صاحب میں سِکھوں کے گردوارے محلقہ زمین پر بااثر لوگوں کا قبضہ کرنے کی کوشش کرنا افسوسناک ہے اور برائے راست اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور املاک کو چھیننے کے مترادف اور کھُلے عام ڈاکہ ذنی ہے۔جبکہ ملکی آئین کے مطابق ہر شہر ی کو اِس کے عقیدہ کے مطابق اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی ہے۔



اور ملک میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کی املاک کا تحفظ بھی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے ۔مسیحا ملت پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ننکانہ صاحب میں سِکھوں کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے اور بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر ہونے والے لڑائی جھگڑے کے متعلق عدالتِ عالیہ کے جسٹس سے جوڈیشل انکوائری کروانے کے لیے اقدامات کرے تاکہ اِس واقع میں ملوث تمام ذمہ داروں کا یقین کرکے اُنھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور پنجاب سمیت ملک بھر میں سِکھوں اور ہندوؤں کی تمام املاک کے تحفظ کے لیے از سرِ نو قانون سازی کی جائے اور اِنکی املاک کے تحفظ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے ۔یہ بات انھوں نے آج اپنی ملاقات کے لیے آئے پارٹی کے رہنما ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔