ملتِ اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی تقریب تقسیم انعامات

ملتِ اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی تقریب تقسیم انعامات

  

لاہور (پ ر) ملتِ اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ علامہ اقبال ٹاؤن کے زیرِ اہتمام بورڈ ہذا کی بلڈنگ پیپلز ویلفیئر سنٹر 818 رضا بلاک میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 2015ء میں امتیازی حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے دسویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مقصود احمد چغتائی جبکہ گیسٹ آف آنرعلامہ عبدالستار عاصم تھے۔ چیئرمین بورڈ ہذا محمد سلیم شیخ اور سابقہ چیئرمین و بانی ادارہ ہذا چوہدری محمد حفیظ اللہ نے بورڈ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بورڈ ہذا اس وقت سولہ سے زائد فلاحی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ جن میں فری میڈیکل سنٹر، حفاظتی ٹیکہ جات و ڈینگی سپرے کا مرکز ، فری کمپیوٹر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، خواتین کے لیے لباس کٹائی ودیگر تقاریب کیلئے معقول معاوضہ پر ہال کی فراہمی شامل ہیں۔ علاقے کی معروف مخیر شخصیت الحاج انجینئر محمد اکرام نسیم ایڈمنسٹریٹر بورڈ ہذانے علم کی اہمیت اور نئی نسل کی اصلاح و فلاح کے موضوع پر اپنی طویل نظم پڑھی جبکہ سید کرامت علی شاہ بخاری سیکرٹری انفارمیشن بورڈ ہذا نے علم کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

ڈالتے ہوئے کہا کہ علم شعور و اِدراک و آگاہی اور بصیرت کا نام ہے۔

اور تحصیل علم اولین حکمِ الہیٰ کی تعمیل کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام علوم و فنون جن پر موجودہ دور میں غور و فکر ہورہا ہے وہ سب قرآن حکیم کے مرہونِ منت ہیں۔ میجر محمد سرور کا کڑنے قرآن فہمی کے موضوع پر اظہار خیال کیا ۔ تقریب میں سینئر وائس چیئرمین بورڈ ہذا چوہدری یوسف علی، سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد یعقوب راعی، ناظم مجلسِ فکر و عمل و معروف ماہرقانون میاں عاشق حسین، معروف سماجی کارکن ڈاکٹر محمد سرور، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر وزیر حسین شاہ، ناظم کمپیوٹر سنٹر ڈاکٹر محمد نذیر، سابقہ ایڈمنسٹریٹر سید سردار علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری محمد انور، چوہدری نور محمد، چوہدری ریاض، چوہدری ارشاد، عبدالرشید خان، ڈاکٹر آفتاب احمد چوہدری محمد نذیر ناظم فنڈریزنگ کمیٹی عبدالغفور منہاس اور شیخ سلمان رضاسمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانان خصوصی نے بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی معاونت کی یقین دہانی کرائی تقریب میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول عمر بلاک کی معلمات کے علاوہ یونیک سکولز وکالجزوحدت روڈ کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ مثالی نتائج دکھانے پر معلّمات کو بھی انعامات دئیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -