غفار گجر قتل کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی گئی
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی ورکر غفار گجر قتل کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے پی ٹی آئی کارکن غفارگجر کے قتل کے الزام میں چار ملزمان فرخ ڈوگر، احمد ڈوگر، عمرڈوگر اور بشراعوان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ علاوہ ازیں ملزمان کے وکیل آفتاب باجوہ نے عدالت عالیہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کررکھا ہے کہ جو چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا وہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا لہٰذا چالان سیشن کورٹ بھجوایا جائے جس پر فاضل جج نے درخواست پر پراسیکیوٹر وقار بھٹی اور آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کو آئندہ تاریخ پر بحث کرنے کا حکم دیاہے۔