تین نادہندگان کے خلاف بینکنگ کورٹ میں کروڑوں روپے کی ریکوری کے دعوے
لاہور(نامہ نگار)مختلف مالیاتی اداروں نے تین نادہندگان کے خلاف بینکنگ کورٹ میں کروڑوں روپے کی ریکوری کے دعوے دائر کر دیئے، عدالت نے نادہندگان کے اثاثے نیلام کرکے قرض کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔بینک آف پنجاب نے میسرز دارالسلام ٹیکسٹائل ملز کے خلاف ایک کروڑ نواسی لاکھ چون ہزارروپے قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا ہے۔ فیصل بینک نے فائن پروٹین فارم مالکان کیخلاف ایک کروڑ چھتیس لاکھ روپے قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا اور ایم سی بی نے ایم امین اینڈ کمپنی کے خلاف چون لاکھ پچاس ہزارروپے قرض کی ریکوری کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ مالیاتی اداروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ نادہندگان نے کاروبار کیلئے قرض حاصل کیا مگر معاہدہ کے مطابق واجب الادا رقم واپس نہیں کی۔ مالیاتی اداروں نے استدعا کی کہ نادہندگان کیخلاف ڈگری جاری کی جائے تاکہ ان کے اثاثے نیلام کرکے رقم وصول کی جا سکے۔ بینکنگ کورٹ نے کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔