غلام سرور اورسپرنٹنڈنٹ عبداللہ کے جعلی ڈگری کیس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی

غلام سرور اورسپرنٹنڈنٹ عبداللہ کے جعلی ڈگری کیس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن عظمیٰ چغتائی نے جعلی ڈگری کیس میں ایم این اے غلام سرور اور ٹیکنییکل بورڈ راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبداللہ کے کیس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی کردی۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن عظمیٰ چغتائی کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے ایم این اے غلام سرور کے خلاف بی اے کی جعلی ڈگری کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے۔ اس چالان میں اینٹی کرپشن نے غلام سرور کے علاوہ ٹیکنییکل بورڈ راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبداللہ کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ عدالت میں وکیل صفائی نے اعتراض اٹھایا کہ ملزمان کا اینٹی کرپشن نے نامکمل چالان پیش کررکھا ہے، مکمل چالان آنے کے بعد ان پر فرد جرم عائد کی جائے۔ عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے اینٹی کرپشن کے تفتیشی ا?فسر کو طلب کرلیا۔تفتیشی افسر نے عدالت سے مکمل چالان پیش کرنے کی مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے سماعت 25جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -