زمین کے تنا زع پر قتل ہو نے والے دو دوستو ں کو سپرد خا ک کردیا گیا

زمین کے تنا زع پر قتل ہو نے والے دو دوستو ں کو سپرد خا ک کردیا گیا

  

لا ہور (خبر نگا ر ) ہنجروال کے علاقہ میں زرعی زمین کے تنا زع پر قتل ہو نے والے دونو ں دوستو ں کی نعشیں پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردیں،نعشیں گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا ۔ اس موقع پر ہر انکھ اشک با ر تھی بعدازا ں مقتو لین کو سینکڑو ں سوگوارو ں کی موجود گی میں سپرد خا ک کردیا گیا ،پو لیس نا مزد ملزمان ہو نے کے باوجود کسی کو گرفتا ر نہ کر سکی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شادیوال گاؤں کے ر ہا ئشی محمد فیصل کی مقامی علاقہ میں لا کھو ں ما لیت کی زرعی زمین تھی جس کا تنا زع مصطفی کھوکھروغیر ہ سے چل ر ہا تھا ۔پو لیس کے مطا بق دوروز قبل جب فیصل اپنے دوست عمرا ن اور اسکے کزن وسیم کے ساتھ زمین پر گیا توپہلے سے گھا ت لگا ئے مصطفی سمیت اسکے 5ساتھیو ں نے فائرنگ کرکے مخالفین فیصل کھوکھر،اسکے دوست عمران اور اسکے کزن وسیم کوشدیدزخمی کردیااورموقع سے فرار ہوگئے۔ زخمیو ں کو اید ھی ایمبو لنس نے طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ڈا کٹرو ں نے عمرا ن اور فیصل کی مو ت کی تصد یق کردی جبکہ وسیم کی حا لت نا زک بتا ئی جا تی ہے ۔ پولیس نے جاں بحق ہو نے والے دونو ں دوستو ں کی نعشیں پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا ء کے حوالے کردیں، بعدازا ں مقامی علاقے میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ور ثا نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ پو لیس نے ملزما ن سے ر شوت لی ہے جس کی وجہ سے گرفتا ر نہیں کیا جا ر ہا جبکہ انویسٹی گیشن پو لیس کا کہنا تھا کہ رشوت والی کسی با ت میں کو ئی صدا قت نہیں ہے ملزما ن کوجلد گرفتا ر کر لیا جا ئے گا ۔

پو لیس کا کہنا تھا کہ مقتولین اورملزمان کا کھوکھربرادری سے تعلق ہے جوجوہڑٹاؤن میں رہائش پذیرہیں جبکہ زرعی زمین بھی ساتھ ساتھ ہے۔ فریقین کے مابین پرانی عداوت تھی اور چند ہفتوں سے زمین کا تنازع بھی چل رہا تھا۔

مزید :

علاقائی -