والٹن روڈ، ریپئرنگ شاپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی منظر عا م پر آگئی

والٹن روڈ، ریپئرنگ شاپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی منظر عا م پر آگئی

  

لا ہور (خبر نگا ر ) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں لیپ ٹاپ ریپئرنگ شاپ پر ہونے والی ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی منظر عا م پر آگئی ۔ڈاکو عملہ اور خریداروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لیپ ٹاپ اور ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔تفصیلا ت کے مطا بق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والٹن روڈ پر واقع لیپ ٹاپ ریپئرنگ شاپ میں دو ڈاکو اسلحہ لہراتے داخل ہوتے ہیں جنہوں نے عملے اور خریداروں کو یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔اس دوران ڈاکو عملے کے ساتھ خریداروں کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ ڈاکو دکاندار سمیت خریداروں سے ہزار وں کی نقدی اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس تاحال ڈاکوؤں کو گرفتارکرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

مزید :

علاقائی -