غفلت و لاپرواہی پر پٹرولنگ آفیسر سمیت 5ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس

غفلت و لاپرواہی پر پٹرولنگ آفیسر سمیت 5ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس

  

لا ہور (وقائع نگار خصوصی) قائم مقام چیف ٹر یفک آفیسر لاہورآصف صدیق نے ٹریفک کی روانی اورڈیوٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم شاہراہوں اور شہر کے مصروف علاقوں کاسرپرائز وزٹ کیا، اس دوران رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے اورڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی کے مرتکب پٹرولنگ آفیسر سمیت 5ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردئے۔

آصف صدیق نے مال روڈ،جیل روڈ،فیروز پور روڈ کا اچانک دورہ کیا اس دوران ٹریفک سیکٹرمال ٹو کے پٹرولنگ آفیسررمضان اورٹریفک وارڈن عابد کو چڑیا گھر کے قریب رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پر جبکہ چائنہ چوک میں ڈیوٹی پر مامور وارڈنز عمران،حنیف اور اکرام کو ڈیوٹی میں غفلت وکوتاہی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردئے۔انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ محنت ،لگن اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کریں غفلت لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -