22سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی

22سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) وحدت کالونی میں 22سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی ،پولیس نے متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق وحدت کالونی کا رہائشی 22سالہ محمد وقاص گھریلو حالات کی وجہ سے نہایت تنگ تھا ۔ گزشتہ روز اس نے دلبر داشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔
لیکن بعد ازاں ورثا کے کہنے پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ان کے حوالے کر دی گئی۔

مزید :

علاقائی -