پنجاب 595 ٹریفک حادثات میں5 افراد جاں بحق 455 شدید زخمی ہو گئے

پنجاب 595 ٹریفک حادثات میں5 افراد جاں بحق 455 شدید زخمی ہو گئے

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز595ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں455افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ229افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران5افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 237 ڈرائیور، 22 کم عمرڈرائیور 349 مسافر اور 103پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ136ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 131 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55 حادثات میں 707 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 32 حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل689متاثرین میں 561مرد اور128خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں455موٹر سائیکلز،89آٹو رکشے،54موٹر کاریں، 42 مسافر بسیں، 18 ٹرک اور72دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -