اقبال ٹاؤن ظالم شخص نے بھانجی کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ،ملزم فرار
لاہور(وقائع نگار)اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں دیور نے دو بچوں کی ماں اپنی بھا بھی کو فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر دیور کے خلاف نا مزد قتل کا مقد مہ درج کر تے ہو ئے ملز م کی تلاش شروع کر دی تاہم رات گئے تک ملزم کی گر فتار ی عمل میں نہ آ سکی ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ بھیکے وال کے رہائشی نوید کی بہن رو بینہ کی شادی 4 سال قبل گا ؤں کے کبیر کھو کھر سے ہو ئی تھی جس کے بطن سے دو بچے پیدا ہو ئے۔ گز شتہ روز رو بینہ کا اپنے دیور ولید سے نا معلوم وجوہات پر جھگڑا ہو گیا جس پر ولید نے طیش میں آ کر فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رو بینہ شدید زخمی ہو گیا ،اسے فوری گھر والوں نے طبی امداد کے لئے ہسپتا ل پہنچا یا مگر وہ دم توڑ گئی ۔پو لیس نے مقتولہ کے بھائی نوید کی درخواست پر دیور ولید کے خلاف قتل کا مقد مہ درج کر تے ہو ئے ملزم کی تلاش کے لئے چھا پے مارنے شروع کر دئے ۔ایس ایچ او اقبال ٹاؤن آ صف ذوالفقار نے بتا یا کہ ملزم موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ہے جس کی گر فتاری کے لئے پو لیس چھا پے مار رہی ہے ۔