بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ تقریب میں کیک کاٹا

بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ تقریب میں کیک کاٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے بانی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ تقریب میں کیک کاٹا، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے منگل کو پورے ملک میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ منائی گئی۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز سینیٹر شیری رحمان، مرکزی ایگزیکیوٹو کمیٹی کے رکن اور چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو، مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو، چیئرمین کے اقلیتی امور کے مشیر سریندر ولاسائی، پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ سندھ کے صدر لالچند اکرانی، وزیر اعلی سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ راشد ربانی، وقار مہدی، سنیئر رہنما لال بخش بھٹو، پیپلز یوتھ سندھ کے جنرل سیکریٹری نادر حسین خواجہ، فدا حسین ڈھکن اور دیگر نے شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری اس تقریب میں شریک رہنماں اور کارکنان سے گھل مل گئے اور انہیں مبارکباد دی۔