کراچی ،وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا سندھ ہائی کورٹ کادورہ

کراچی ،وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا سندھ ہائی کورٹ کادورہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے منگل کو سندھ ہائی کورٹ کادورہ کیا اورسندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو انہیں عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد پیش کی۔ سندھ ہائی کورٹ آمد پر جسٹس عرفان سعادت خان نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔ ملاقات کے دوران جسٹس منیب اختر اور جسٹس محمد علی مظہر بھی موجود تھے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -