گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ برہم

گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ برہم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ ایڈمنسٹریٹر کراچی پر پھٹ پڑے ۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کیا گٹر کے ڈھکن لگانا بھی میرا کام ہے ۔شہریوں کی پریشانی کا احساس کریں ۔واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نجی دورے پر جرمنی گئے ہیں ۔حالیہ دنوں میں سڑکوں پر گٹر کے ڈھکن نہ ہونے سے شہریوں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -