شہر قائد میں رات گئے کھلے عام داعش کی وال چاکنگ ، عوام میں خوف

شہر قائد میں رات گئے کھلے عام داعش کی وال چاکنگ ، عوام میں خوف

  

 کراچی( رپورٹ: راجہ عمران ) شہر قائد میں رات گئے کھلے عام داعش کے حق میں وال چاکنگ رات گئے تین سے چار افراد ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی کے قریب وال کرتے رہے عوام میں خوف کی فضا قانون نافذ کرنے والے ادارے بے خبر ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی کے قریب 3 سے 4 افراد کھلے عام داعش کی وال چاکنگ کرتے رہے رات گئے داعش کی سر عام چاکنگ کرتے ہوئے دیکھ کر شہری خوف میں مبتلا ہوگئے ۔ شہریوں نے روزنامہ پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات 2 سے 3 بجے کے درمیان نقاب پوش 3 سے 4 افراد کھلے عام وال چاکنگ کرتے رہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس تمام کارروائی سے بے خبر رہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ کہ ایم اے جناح روڈ مصروف ترین شاہراہ ہے جہاں رات گئے تک کئی شہری سفر کرتے ہیں جنہوں نے انہیں دیکھا جبکہ اسی دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی کئی گاڑیوں کا بھی ایسی شاہراہ سے گزر ہوا البتہ کسی نے بھی اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے داعش کے حوالے سے سر عام وال چاکنگ کے بعد شہریوں میں خوف طاری ہوگیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ قبل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے داعش کے حوالے سے کہا تھا کہ میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں مگر اب روشنیوں کے شہر کے باسیوں کا آئی جی سندھ سے سوال ہے اگر داعش نامی کوئی دہشت گرد تنظیم کا یہاں وجود نہیں تو پھر داعش کے حق میں وال چاکنگ کون سے عناصر کررہے ہیں ؟

مزید :

کراچی صفحہ اول -