ایف آئی اے نے ملزموں کے بینک ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کرلیں

ایف آئی اے نے ملزموں کے بینک ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کرلیں

  

 اسلام آباد(آئی این پی) عمران فاروق قتل کیس میں تفتیشی ٹیم کو اہم ثبوت مل گئے ، ایف آئی اے ٹیم نے ملزموں کے بنک ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کر لیں ہیں ۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی اے عمران فاروق قتل کیس ، تفتیشی ٹیم کو اہم ثبوت مل گئے ، ایف آئی اے ٹیم نے ملزموں کے بنک ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کر لیں ، ملزما ن کے کراچی کے 4بنکوں کا ریکارڈ تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ ملزم معظم علی کے اکاؤنٹ سے ایک دن میں 25لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے ہیں، 2009-2010 میں ملزموں کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں جو برطانیہ بھیجیں گئی، ملزم معظم علی نے دونوں ملزمان کو لندن بجھوانے کا بندوبست کیا، ملزمان نے ان ٹرانزیکشن کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزمان ابھی 14روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کی حراست میں ہیں ، ایف آئی اے ابھی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -