این ایل ایف کا ’’اینٹی نج کاری مزدور کنونشن ‘‘آج ہو گا

این ایل ایف کا ’’اینٹی نج کاری مزدور کنونشن ‘‘آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے تحت ’’اینٹی نج کاری مزدور کنونشن‘‘ 6جنوری کوصبح 10بجے ریلوے اسٹیڈیم نزد کراچی سٹی اسٹیشن میں منعقد ہو گا ۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور پریم یونین ریلوے کے صدر حافظ سلمان بٹ و دیگر مزدور رہنماء خطاب کریں گے ۔اینٹی نج کاری مزدور کنونشن میں پاکستان اسٹیل ،پی آئی اے ، واپڈا،کے پی ٹی ،شپ یارڈ ،واٹر بورڈ ۔کے الیکٹرک ،کے ایم سی کے علاوہ کراچی کے صنعتی زونز کے ہزاروں محنت کش شریک ہوں گے ۔نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والا مزدور کنونشن نج کاری کے خلاف محنت کشوں کی تحریک کا آغاز ثابت ہو گا ۔ محنت کش قومی اداروں کی نج کاری کسی قیمت پر نہیں ہو نے دیں گے اور پوری قوت کے ساتھ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا ۔کراچی میں ہونے والا اینٹی نج کاری مزدور کنونشن آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کنونشن میں شر کت کے لیے آج کراچی پہنچ گئے ۔کراچی ائیر پورٹ پر جماعت اسلامی اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں نے اُن کا استقبال کیا اور کنونشن کی تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔