جی سی ٹی اور ایس ای ایف کے مابین 19اسکول قائم کرنے کا معاہدہ

جی سی ٹی اور ایس ای ایف کے مابین 19اسکول قائم کرنے کا معاہدہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرین کریسنٹ ٹرسٹ اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان 2016ء میں سندھ بھر میں 19اسکول قائم کرنے کا معاہدہ ہوگیا، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن گرین کریسنٹ ٹرسٹ کو پسماندہ علاقوں میں ہلال پبلک اسکول قائم کرنے کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔ معاہدے کی تقریب سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں ہوئی۔ جی سی ٹی کے سی ای او زاہد سعید اور ایس ای ایف کے ڈائریکٹر پروگرام رفیق مصطفی شیخ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے سی او او عابد نور ، ڈائریکٹر اسکولز آصف حسین صدیقی، منیجر تعلقات عامہ سید قاسم انور اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہادی خان بھِی موجود تھے۔ واضح رہے کہ گرین کریسنٹ ٹرسٹ گزشتہ20 سال سے سندھ کے مضافاتی اور پسماندہ علاقوں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور سندھ بھر میں 134 ہلال پبلک اسکول پہلے ہی چلا رہی ہے۔جس میں تقریبا23 ہزار طلبہ وطالبات علم کی روشنی حاصل کررہے ہیں۔ جبکہ جی سی ٹی تعلیمی سیشن-17 2016 ء میں 30 نئے اسکول قائم کریگا جس سے مزید 6000 بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -