اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات 9 جنوری کو منعقد ہونگے

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات 9 جنوری کو منعقد ہونگے

  

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات 9 جنوری کو منعقد ہونگے۔ انتخابات میں سید محمد طیب ایڈووکیٹ اور جاوید سلیم شورش صدارتی امیدوار ہیں۔ نائب صدر کیلئے نذیراں ملک اور راجہ عنصر امیدوار ہیں۔ سیکرٹری کیلئے ظفر کھوکھر اور یامین عباس امیدوار ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے شبانہ مراد شاہ اور شاہد جسرا میں مقابلہ ہو گا۔ انتخابات کیلئے اہل ووٹرز کی تعداد 2350 ہے۔ صدارتی امیدوار جاوید سلیم شورش نے مئی 2015ء میں اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا اور چھٹے نمبر پر آئے تھے۔ محمد شعیب شاہین کے پاکستان بار کونسل کا رکن بن جانے کے بعد اسلام آباد بار کونسل کی خالی ہونے والی نشست پر جاوید سلیم شورش بار کونسل کے ممبر بن چکے ہیں۔ بار کونسل کے ممبر کی معیاد پانچ سال کیلئے ہوتی ہے۔ بار کونسل بار ایسوسی ایشن کے معاملات کی نگرانی کرتی ہے۔ اس صورتحال میں صدارتی عہدے پر دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ صدارتی امیدوار جاوید سلیم شورش کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے جبکہ سید محمد طیب ایڈووکیٹ کو پروفیشنل وکلاء کی بھاری تعداد کی حمایت حاصل ہے۔ 2007ء کے بار کے انتخابات میں سید محمد طیب ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -