سی ٹی ڈی کے جعلی اہلکار ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سی ٹی ڈی کے جعلی اہلکار ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے سی ٹی ڈی کے 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو2روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے ۔ملزمان آصف اور الیاس کو پولیس نے اینٹی کرپشن کورٹ کے لنک جج اے ڈی جے ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیادونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے کھارادر سے امیتاز نامی شخص کو حراست میں لیا اور ایک لاکھ بیس ہزار روپے طلب کیے اورملزم کو رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کا سی ٹی ڈی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ سی ٹی ڈی کے ایک اعلی افسر کے لیئے بھتہ جمع کرتے تھے عدالت نے ملزمان کو دورزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -