پی پی کے جیالے کا اپنی پارٹی سے وابستگی کے حوالے سے انوکھا عہد

پی پی کے جیالے کا اپنی پارٹی سے وابستگی کے حوالے سے انوکھا عہد

  

مردان(بیورورپورٹ)پی پی کے جیالے کا اپنی پارٹی سے وابستگی کے حوالے سے انوکھا عہد ،بیوی چھوڑ سکتاہوں پیپلز پارٹی سے راستے الگ نہیں کرسکتا پیپلز پارٹی کے سابق سٹی صدر اور پی پی کے شیدائی حاجی اشراف الدین ذولفقار علی بھٹو کے سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں جذبات پر قابو نہ پاسکے وہ زار و قطار رونے لگے ان کا کہناتھا کہ بھٹو شہید نے غریب عوام کو زبان دی، جاگیر داروں اور خوانین کے خلاف کھل کر آوازاٹھائی انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اپنی بیوی سے رفاقت چھوڑ سکتے ہیں ۔لیکن ان کا جینا مرنا پی پی پی اور بھٹو خاندان کے ساتھ ہوگا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -