عالم کفر داعش کابہانہ بناکر مسلم ممالک کے قدرتی وسائل پر قبضہ چاہتاہے،مولانانعمان حاشر

عالم کفر داعش کابہانہ بناکر مسلم ممالک کے قدرتی وسائل پر قبضہ ...

  

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )اسلام پرامن وسلامتی والا مذہب ہے دہشتگرد اسلام کی مسخ شدہ تصویر پیش کرکے مذہب اسلام کو دہشتگرد مذہب ثابت کرناچاہتے ہیں داعش کی وجہ سے پورا عالم کفر اسلام کے خلاف متحد ہوچکاہے عالم کفر داعش کابہانہ بناکر مسلم ممالک کے قدرتی وسائل پر قبضہ چاہتاہے مذہب اسلام نے نہ صرف دہشتگردی کی مذمت کی ہے بلکہ قیام امن کے لئے ایسے قوانین اور ضبابطے متعارف کرائے جن کے نفاذ سے حقیقی معنوں میں دنیامیں امن قائم ہوسکتاہے اسلام کی حقیقی تعلیمات عام کرنے کیلئے پاکستان علماء کونسل 10فروری کوجناح کنونش اسلام آباد میں انٹرنیشنل پیغام اسلام کانفرنس منعقد کرے گی کانفرنس سے اندرون وبیرون ملک سے مسلم دانشور ،سکالرز اور مذہبی جماعتو ں کے راہنما ء خطاب کریں گے ان خیالات کااظہار پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سنئیرنائب صدر مولانانعمان حاشر،مولانا عبدالحمید صابری ،مولاناعارف ایڈوکیٹ ،مولاناحفیظ الرحمن ،مولانا طاہر عقیل ودیگر نے جامع مسجد مرحباکری روڈ نزد نیشنل ہائی وے اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر یہود ونصاریٰ اسے بدنام اور دہشتگرد مذہب ثابت کرنے کیلئے داعش جیسے گروپوں کوتشکیل دیاہے تاکہ ان کے ذریعے مذہب اسلام کے خلاف زہریلا پروپیگنڈاکیاجاسکے اورمسلم ممالک پرچڑھائی کرکے انکے قدرتی وسائل پر قبضہ بھی کیاجاسکے اجلاس میں 10فروری کنونشن کی کامیابی کیلئے کمیٹیوں کوتشکیل دیاہفتہ وار اجلاس میں کارکردگی رپورٹ پیش کرنے پر زور دیاگیا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -