اے کے ڈی گروپ پر چھاپہ ،شیئرہولڈرز کا اسٹاک مارکیٹ پر دھرنا

اے کے ڈی گروپ پر چھاپہ ،شیئرہولڈرز کا اسٹاک مارکیٹ پر دھرنا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر ) ایف آئی اے کی جانب سے اے کے ڈی گروپ کے دفتر پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف ورکز اورشیئر ہولڈرز کی جانب سے منگل کو کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سامنے دھرنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے کے ڈی گروپ کے دفتر پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف ورکز اورشیئر ہولڈرز کی جانب سے منگل کو کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ چیئرمین کراچی اسٹاک مارکیٹ کی جانب سے گرفتار افراد کی رہائی تک کراچی اسٹاک مارکیٹ نہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ۔ احتجاجی دھرنے میں اے کے ڈی کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی سمیت دیگر کمپنیوں کے مالکان اور شیئر ہولڈرز شریک تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے وفاقی حکومت ، ایف آئی اے کے خلاف نعرے بازی کی ۔ واضح رہے کہ کراچی اسٹاک مارکیٹ کے ایک دن بندش سے اربوں کا نقصان ہو گا ۔اس موقع پر مظاہرین میں سخت اشتعال پایا گیا ۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ پر ہمارے اوپر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔ چھاپے جہانگیر صدیقی و دیگر کی سازش ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -