ہنگو میں ایکسائز افسروں کے وارے نیارے رشوت کی وصولی جاری

ہنگو میں ایکسائز افسروں کے وارے نیارے رشوت کی وصولی جاری

  

ھنگو(بیورورپورٹ)ھنگو ایکسائز افسران کے وارے نیارے افغانستان سے براستہ ھنگو کوہاٹ پشاور فروٹ اور سبزی لے جانے والے ٹرکوں سے ٹل میں کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کے باوجود ہزاروں روپے رشوت لینے لگے اس حوالے سے گزشتہ روز افغانستان سے کوہاٹ سیب لے جانے والے ٹرک کے ڈرائیور اور تاجر نے میڈیا کو بتا یا کہ ہم نے ٹل میں 60ہزار روپے کسٹم ڈیوٹی ادا کی ہیں جس کا رسید میرے پاس موجود ہیں مگر اس کے باوجود ھنگو ایکسائز آفس کے ایک انسپکٹر نے اپنے پرائیوٹ کار میں میرا پیچھا کر کے بابر میلہ کے مقام پر مجھ سے ناجائز طور پر 1500روپے رشوت لی میرے انکار پر انہوں نے تھانے میں بند کر نے کی دھمکی دی اس لئے مجبورا مجھے دینا پڑے انہوں نے مزید بتایا کہ ٹل میں کسٹم ادا کرنے کے باوجود کوہاٹ اور پشاور تک ہر چیک پوسٹ پر ہم سے 16ہزار روپے تک رشوت لی جاتی ہیں انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ،ائی جی ناصر خان درانی اور صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیکر ہم کو اس عذاب سے نجات دلائیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -