بٹ خیلہ ،آزاد جموں وکشمیر کے صدر کی صحافیوں کو دورے کی دعوت
بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے ملاکنڈ کے صحا فیوں کو کشمیر کے دورے کی دعوت دے دی۔پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت و فا تحہ خوانی کیلئے تھانہ میں ان کی رہائش گاہ پر بٹ خیلہ پریس کلب کے چیئر مین خالد اقبال اور سخاکوٹ پریس کلب کے صدر ظریف خان نے ان سے ملاقات کی صحا فیوں نے اس مو قع پرسا بق وزیر اعظم صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کے دور حکومت میں ملاکنڈ ڈویژن کے صحافیوں کے تاریخی دورہ آزاد کشمیر کا ذکر کیاجس کی یادیں آج بھی ان کے دلوں میں تازہ ہیں صدر آزاد کشمیر نے ملاکنڈ کے صحا فیوں کو ریاست جموں وکشمیرکے دورے کی با ضا بط دعوت دی اور کہا کہ آپ جب بھی آئیں آپ کو سٹیٹ گیسٹ کا در جہ دیا جائے گا۔