پورن میں محکمہ جنگلات کے ملازمین کا حقوق دینے کا مطالبہ

پورن میں محکمہ جنگلات کے ملازمین کا حقوق دینے کا مطالبہ

  

پورن(نمائندہ پاکستان )محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے ملازمین نے صوبائی حکومت سے اپنے حقوق کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15مارچ2015 ؁ میں وزیر خزانہ مظفر سید نے پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ فارسٹ گارڈاور فارسٹرز کے اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف کا اپ گریڈیشن نہیں ہوا پیرامیڈیکل سٹاف کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے جنگلات ملازمین کا ورکنگ پیپرز ،رولز ریگولیشن ، سکرٹری خزانہ کے فائیلوں میں پڑے ہیں وزیر خزانہ کے اعلان کے باوجود اسپر ابھی تک کسی قسم کا عمل درآمد نہیں ہوا جس کیوجہ سے محکمہ جنگلا ت کے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے محکمہ جنگلات نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکرٹری خزانہ میں ہمارے آپ گریڈیشن کی سمری موجود ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جلد ازجلد محکمہ جنگلات ملازمین کے آپ گریڈیشن کیلئے احکامات جاری کریں کیونکہ محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا 24گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں جبکہ ملازمین اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور خالی ہاتھ ٹمبر مافیاکے ساتھ مقابلے کرتے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسے جلد ازجلد بنیادی حقوق دلوانے کی امیدظاہرکی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -