مردان ،ٹریول ایجنسی پر چھاپہ ،درجنوں جعلی پاسپورٹ اور ویزے برآمد

مردان ،ٹریول ایجنسی پر چھاپہ ،درجنوں جعلی پاسپورٹ اور ویزے برآمد

  

مردان(بیورورپورٹ) ایف آئی اے کی ٹیم نے رستم میں ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارکر درجنوں پاسپورٹ اورجعلی ویزے برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاگیاایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت خان کے مطابق ان کی ٹیم نے منگل کے روز رستم بازار میں واقع ایک ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا جس کے دوران درجنوں پاسپورٹ برآمد کرلئے گئے جبکہ ٹریول ایجنسی سے ملیشاء کے جعلی ویزے ،ویکسنیشن کارڈ ز اور پولیس کے جعلی کلیئرنس سرٹیفیکٹ برآمد کرکے ایک مبینہ ملزم افسرعلی ولد صالح محمد کو گرفتار کرلیاگیا اس حوالے سے ایف آئی اے نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرلیاہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -