بنوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،متعدد تھڑے مسمار

بنوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،متعدد تھڑے مسمار

  

بنوں( نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے بنوں میں تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری ہے جبکہ پڑیاں ایسوسی ایشن کی درخواست پر پرانی سبزی منڈی میں عرصہ دراز سے قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے تاریخی جامع مسجد حافظ جی کے باہر نمازیوں کیلئے چھ غسل کان،واٹر ٹینک اور پریشر پمپ سمیت سڑک کی تعمیر کا کام شرو کیا گیا جے یو آئی سٹی ون کے امیر اور مہتمم جامعہ مسجد حافظ جی حاجی محمد آیاز خان نے اس اقدام پر میونسپل کمیٹی انتطامیہ با الخصوص لینڈ انسپکٹر طارق خان ا ورایم او آر کا شکریہ ادا کیا ہے منگل کی صبح لینڈ انسپکٹر طارق خان،ایم او آر ربنواز خان،اے ایم او آر المار خان،اے ایم او آر قدرت اللہ خان،بلڈنگ انسپکٹر شاکر اللہ خان،عصمت اللہ خان،فدا محمد خان،اسسٹنٹ لینڈ انسپکٹر اور میونسپل ایملائز یونین کے سرپرست اعلیٰ ولی خان،پولیس اور میونسپل کمیٹی کے عملے کے ہمراہ پرانی سبزی منڈی میں اپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور خپارہ کی مدد سے علاقے کو صاف کیا لینڈ انسپکٹرایم سی بی طارق خان نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کو ہٹاکر تاریخی مسجد حافظ جی کیلئے چھ عدد غسل خان تعمیر کئے جارہے ہیں ایک واٹر ٹینک اور پریشر پمپ بھی لگایا جائیگا جبکہ سڑک بھی مسجد کیلئے تعمیر کی جائیگی اور تجاوزات کے خلاف اپریشن بلا امتیاز جاری رہیگا اس موقع پر جامع مسجد حافظ جی کے مہتمم اور جے یو آئی یونین کونسل سٹی ون کے امیر حاجی محمد آیاز خان نے میونسپل کمیٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام نے عملی تبدیلی محسوس کی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -