نوشہرہ کلاں میں اندھے دوہرے قتل کا معمہ حل

نوشہرہ کلاں میں اندھے دوہرے قتل کا معمہ حل

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان)تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس دو(2)اندھے قتل کیسزکا معمہ حل کر لیا،غیرت و دشمنی کا شاخسانہ نکلا۔ملزمان حراست میں۔ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ،موٹر سائیکل برآمد۔ملزما ن کا مقامی عدالت میں اقبال جرم تفصیلات کے مطابق۔ مورخہ 21.07.2015کومسمی عمران ولدشو کت علی خان سکنہ امان گڑہDHQنوشہرہ کلاں میں رپورٹ درج کروائی کہ میرے چچا لیاقت علی ولد محمد دین سکنہ دھوبی گھاٹ کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے۔اسی طرح مورخہ 16.11.15کو مسمی اکرام اللہ ولد خیر اللہ سکنہ خویشگی نے DHQنوشہرہ کلاں میں رپورٹ درج کرو اتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی ضیاء اللہ کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے ۔نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود نے چارج سنھبالتے ہی ان آندھے کیسوں میں DSPکینٹ سرکل کی سربرائی میں ا نسپکٹر عالمزیب،SHO کلاں اختر نصیر،SIاختر حسین پر مشتمل تشکیل دیکرآلہ قتل کی برآمدگی،ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا۔تفتیشی ٹیم نے جدیدطریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم عنایت الرحمان ولدلطیف الرحمان سکنہ میرہ خویشگی تک رسائی حاصل کرکے حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔دوران تفتیش ملزم نے سب کچھ اگل دیا ۔ملزم نے بتایا کہ مقتول کے بھائی پر میری بہن سیما شادی شدہ تھی کچھ عرصہ قبل بدچلنی کا الزام لگاکر شوہر نے طلاق دی تھی۔مقتول پھر ہمارے گھر آتا تھا میں نے بارہا منع کیا ۔ایک دن گھر آیا تو اپنی بہن اور مقتول کو نازیبا حالت میں پایا ۔اس با ت کا مجھے بہت دکھ تھا میں نے اپنے ہم زلف فخر عالم ولد شاہ ایران سے بات کی اس نے کہا کہ ریت کے درنگ تک اس کو لاؤ میں نے موٹر سائیکل پر بھٹاکرکسی بہانے لے گیا وہی پر فخر عالم نے فائر کرکے قتل کردیا۔ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گی۔مقامی عدالت میں ملزمان نے اقبال جرم کر لیا۔جبکہ ملزم نے ضیاء اللہ قتل کیس کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مقتول ضیاء اللہ مجھ سے 6000ہزار روپیہ فی ہفتہ بھتہ کی ڈیمانڈ کرتا تھا ایک دو مرتبہ دے چکا تھا اور اس نے میرے کزن کوبھی قتل کیا تھا بس جیسے ہی موقع ملا میں نے اپنا کام کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔اورٹیم کے لیے سرٹیفیکٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -