بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

  

بنوں( نمائندہ پاکستان)تھانہ صدر کی حدود میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر یوسف کو قتل کردیا جوانسال ڈاکٹر یوسف علی ولد آفتاب علی مرحوم سکنہ کوٹکہ طبیبان بنوں معمول کے مطابق پیدل اپنے کلینک جارہے تھے کہ صبح9بجے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں منتقل کردی ،اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر کیس کی تفتیش شروع کردی اس موقع پر ہسپتال میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے اور عوام کی بڑی تعداد واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئی پولیس نے مقتول ڈاکٹر یوسف علی کے بھائی شوکت خان ولد آفتاب علی مرحوم کی رپورٹ پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -