چکدرہ ،غیرت کے نام پر قتل کے ملزم کو قید وجرمانہ کی سزا

چکدرہ ،غیرت کے نام پر قتل کے ملزم کو قید وجرمانہ کی سزا

  

چکدرہ ( نامہ نگار) غیرت کے نام پر دہرے قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا، سترہ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم ،تفصیلات کے مطابق دو ہزارآٹھ میں ادینزئی کے علاقہ اسبنڑں میں ملزم زبیر نے ولد سید آمین نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ واحدہ دختر سید امین اور حسن ولد فضل محمد کو مختلف وارداتوں میں قتل کیا تھا جس کی الگ الگ ایف آئی آر تھانہ اوچ میں درج کی گئی تھی مقتول حسن کے مقدمہ میں سرکار کی طرف سے پبلک پراسیکیوٹر اسفندیار خان اورمحمد اسحاق ایڈوکیٹ مقدمے کی پیروی کر تے رہے جبکہ دوسری مقدمہ میں پی پی اسفدیار خان اکیلے کیس کی پروی کر رہے تھے گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج چکدرہ نے دونوں مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے قتل اورا قدام قتل کے جرم ثابت ہونے پر ملزم زبیر ولد سید آمین کو عمر قید ، سات سال قید اور ورثاء کو سترہ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنایا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -