عوام کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے ،شاہ فرمان

عوام کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے ،شاہ فرمان

  

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے آبنوشی شاہ فرمان نے متعلقہ حکام کو حلقہ پی کے۔10 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حلقہ کے لوگوں کوبروقت زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں۔وہ منگل کے روز اپنے دفتر پشاور میں حلقہ پی کے ۔10 میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پرایکسےئن پبلکہ ہیلتھ انجینئرنگ پشاور عرفان رشید ، ایکسےئن آبپاشی سہیل، ایکسےئن ہائی وے پشاور عزیز خٹک ، ایکسےئن بلڈنگ ۔1 پشاور نوید اور ٹی ۔ایم ۔او ٹاون فور وحید خان نے صوبائی وزیر کو حلقہ پی کے ۔10 میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پشاور۔ کوہاٹ بائی پاس روڈ، لفٹ کنال اوچ نہر کے علاوہ حلقہ پی کے۔10میں سولرائزیشن جیسے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سولرائزیشن سے حلقہ میں بجلی کے مسائل حل ہونے کے علاوہ جہاں پانی نہ پہنچاہو وہاں بھی پانی فراہم ہوگا نیز پیسکو کے زیرِانتظام چلنے والی واٹر سپلائی سکیموں کو بھی بجلی فراہم ہوگی۔ نیز اس سے 200 کیوسک پانی بغیر اضافی پیسے خرچ کیے چندن گھڑی کے آخری سرے تک پہنچایا جاسکے گا جس پر حکومت کو بجلی کی مد میں ڈھائی کروڑ ادا کرنے پڑتے تھے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سولر اریگیشن ٹیوب ویلز پراجیکٹ کا ٹینڈر ہوچکا ہے اس پراجیکٹ کی تکمیل سے حلقہ پی کے۔10 کے عوام بھی مستفید ہوں گے ۔ایکسےئن بلڈنگ ۔1 پشاور نے اجلاس کو بتایا کہ کوہِ دامان ڈگری کالج فار بوائز پر 323 ملین روپے کی لاگت سے کام جاری ہے جس سے حلقہ کے نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی۔ صوبائی وزیر آبنوشی شاہ فرمان نے حلقہ پی۔کے۔10 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ حلقہ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سے سہولیات فراہم کرنے کے لیے شبانہ روز کام کریں اور عوامی مسائل کے حل میں موجودہ حکومت کی کاوشوں میں معاون کا کردار اداکریں ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -