چکدرہ ،سی این جی سٹیشنز بندش کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

چکدرہ ،سی این جی سٹیشنز بندش کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

  

چکدر( نامہ نگار) دیر لوئیر تحصیل ادنیزائی، کے ٹرانسپورٹ براداری کا احتجاج، سواریوں کو شدید مشکلات کا سامنا دیر لوئیر تحصیل ادنیزائی ، تالاش تیمرگرہ کے ٹرانسپورٹ براداری کے نمائندوں صدر قیصرعلی خان، شاہد خان خان اور ڈرئیواروں ،اکبر خان، گل خان، لیاقت حسین۔ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے سی این جی کے چوبیس گھنٹے میں سترہ گھنٹے پابندی سے ہزاروں خاندان فاقہ کشی کیطرف جارہی ہے انہوں نے کہا ملاکنڈ ایجنسی میں گیس وافر مقدار میں موجود ہیں لیکن ملا کنڈ ڈویثرن انتظامیہ نے سوات کیطرح ہمارے ملاکنڈایجنسی کے سی این جی سٹیشنوں پر بھی صبح پانچ بجے سے شام دس بجے تک پابندی سے سی این جی گاڑیوں کا پہیہ جام ہوگیا جسکی وجہ سے سواریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اور افسران اپنے گھروں کے گیس تیز چلانے کے لئے غریب ڈرائیواروں اورعام سواریوں کا جینا حرام نہ کریں انہوں نے کہا کہ سی این جی سٹیشنوں کو غریب ڈرئیواران دن دوبجے سے قظاروں میں کھڑے ہوکر رات تین چار بجے تک نمبر اتی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پورے رات سی این جی ڈالنے کے لئے جاگنا جبکہ دن مزدوری کے لئے جاگنا کہاں کا انصاف ہیں ا س موقع پر چکدرہ چپٹ سے تعلق رکھنے والے ڈرئیوار سیلم خا ن نے بتا یا کہ میں دل کا مریض ہوں رات کے وقت سردی ہونے کیوجہ دل کے مریضوں کو شد ید تکلیف کا سامنا ہوتاہے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ایجنسی میں چند لوگوں کو سہولت کے خاطر ہزاروں لوگوں کو مشکلات میں ڈالنا ظلم پر مبنی فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے گاڑی کو کھڑا کیا کیونکہ رات کئی گھنٹے انتظار کر نا ہمارے بیمار لوگوں کا کام نہیں ہیں انہوں نے صوبائی حکومت کے زمہ داروں سے اپیل کی کہ تحریک انصاف کے حکومت اس سلسلے میں نوٹس لیں اور ہزارو ں غریب لوگوں کو فاقہ کشی سے بچایا جائیے

مزید :

پشاورصفحہ اول -