خیبر ایجنسی ،ٹرک اور کار میں تصادم ،خاتون سمیت 5 زخمی

خیبر ایجنسی ،ٹرک اور کار میں تصادم ،خاتون سمیت 5 زخمی

  

خیبرایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل چاروازے چیک پوسٹ کے قریب ایف ڈبلیو او کے ٹرک اور ٹوڈی کار کے درمیان تصادم میں ایک خاتون سمیت 5 افراد شدیدزخمی ہوگئے ،ہسپتال ذرائغ کے مطابق لنڈیکوتل چار وازے چیک پوسٹ کے قریب طورخم سے پشاور جانے والا ٹوڈی کار u2303 اور ایف ڈبلیو او ٹرک کے درمیان تصادم میں ایک خاتون حج بی بی سکنہ کابل عیسیٰ خان سکنہ پشاور،نیاز محمد سکنہ آٹک ،عبدلمتین سکنہ جلال اباد ،استور خان سکنہ جلال اباد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دئے جہاں ان کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دےئے گئے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -