صوابی کے کاشتکارں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا ،ضلع ناظم

صوابی کے کاشتکارں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا ،ضلع ناظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ناظم صوابی امیر الرحمن نے کہا ہے کہ صوابی کے کاشتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کاشتکاروں کے رہنما حاجی اسماعیل خان ایڈوکیت کی قیادت میں وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ وفد میں عالم شیر خان گوہاٹی، میاں سید ابدال باچا اور دیگر بھی شامل تھے۔ وفد نے ضلعی ناظم کو ورجینیا تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں بہت جلد ضلعی اسمبلی صوابی کے اراکین اور انجمن کاشتکاران کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس طلب کرینگے جس میں اس سلسلے میں تفصیل سے غور و خوص کیا جائیگا اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائیگا#