شمالی ہشتنگر کی پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،نثار محمد خان

شمالی ہشتنگر کی پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،نثار محمد خان

  

چارسدہ( بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن شمالی ہشتنگر کے طالبات کیلئے تعلیمی منصوبہ متنازعہ اور تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ مذکورہ سیاسی جماعتوں کے بعض مقامی قائدین ذاتی مفادات کی خاطر یونین کونسل شوڈاگ کے علاقہ نارنجان چوک میں بننے والے گرلز ڈگری کالج کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ گرلز ڈگری کالج کو کسی اور جگہ منتقل کیا گیا تو قومی وطن پارٹی اسکے خلاف بھر احتجاج کریگی۔ ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے سرگرم کارکن اور تاجر اتحاد ہری چند بازار کے صدر نثار محمد خان نے ویلج کونسل ہری چند کے وائس چیئر مین معراج خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے ملی رہبر آفتاب احمد خان ،صوبائی چیئر مین سکندر حیات خان شیر پاؤ اور پی کے20سے قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے خالد خان کے کوششوں سے شمالی ہشتنگر جیسے پسماندہ علاقوں کے غریب طالبات کیلئے گرلز ڈگری کالج کی منظوری ممکن ہوئی جس کیلئے یونین کونسل شوڈاگ کے علاقہ نارنجان چوک میں زمین خریدی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج کیلئے جگہ کا تعین علاقے کے عمائدین اور صاحب بصیرت لوگوں کی مشاورت سے کیا گیا۔ مذکورہ کالج ایک ایسے مقام پر تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں پانچ یونین کونسلزہری چند، شوڈاگ، کوز بہرام ڈھیری، مندنی اور گنڈھیری کے طالبات کی رسائی انتہائی آسانی سے ممکن ہے۔ یہ امر انتہائی آفسوس ناک ہے کہ مذکورہ سیاسی پارٹیوں کے بعض مفاد پرست افراد یہ بڑا تعلیمی منصوبہ سبوتاژ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں اور منصوبہ کسی اور جگہ منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شمالی ہشتنگر کے عوام اس منصوبے کو کسی صورت دوسری جگہ منتقل نہیں ہونے دیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی ہشتنگر ایک پسماندہ علاقہ ہے اور اس جدید دور میں یہاں طالبات کیلئے کوئی گرلز کالج نہیں۔علاقے کے طالبات میٹرک پاس کر نے کے بعد تنگی اور چارسدہ میں قائم گرلز ڈگری کالجز میں جانے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتیں جس کی وجہ سے90فی صد طالبات میٹرک کے بعد ہائیر ایجوکیشن حاصل کرنے سے محروم رہ جاتی ہیں۔ اب چونکہ عوام کے دیرینہ مطالبہ پر قومی وطن پارٹی کے ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپاؤ، صوبائی چیئر مین سکندر حیات خان شیرپاؤ اور ایم پی اے خالد خان نے علاقے کیلئے گرلز ڈگری کالج کی منظوری لے لی ہے تو بعض سیاسی پارٹیاں اس کا کریڈٹ لینے اور منصوبے کو متنازعہ بنانے کیلئے اسکی قیام میں روڑے اٹکانے لگے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر علاقہ نارنجان چوک میں گرلز ڈگری کالج کی تعمیراتی کام آغاز کریں ، بصورت دیگر علاقے کے عوام اسکے خلاف بھرو پور احتجاج کریگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -